خیبر پختونخوا حکومت میں بڑی تبدیلیوں کا امکان، کون کون گھر جائے گا؟

Jan 30, 2025 | 12:02:PM
خیبر پختونخوا حکومت میں بڑی تبدیلیوں کا امکان، کون کون گھر جائے گا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز )خیبر پختونخوا کابینہ میں ایک بار پھر سے اکھاڑ پچھاڑ کا امکان  ہے، جس کے تحت سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے عہدہ واپس لینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو، فیصل ترکئی اور قاسم علی شاہ کے قلمدان بھی خطرے میں ہیں، حکومتی ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا امکان ہے، جبکہ تیمور سلیم جھگڑا اور علی زمان کو بھی نئے قلمدان ملنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے 31 جنوری کو ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے، جس میں مختلف اہم فیصلے متوقع ہیں۔