مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں کمی

Jan 30, 2025 | 13:02:PM
مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کا گوشت چار روپے کلو سستا ہو گیا، سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی قیمت 591 روپے کلو ہو گئی ہے۔

لاہور میں مرغی کے نرخ کئی روز سے مستحکم رہے جن میں آج کمی ہو گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کے نرخ بھی تین روپے کم ہو گئے ہیں۔

زندہ برائلرکا تھوک ریٹ 394 روپے اور پرچون ریٹ 408 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈوں کی قیمت 239 روپے کی سطح پر برقرارہے۔

یہ بھی پڑھیں : گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 225 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔

ملتان میں آج بھی زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 394 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 408 روپے کلو ہے۔