اسلام آباد ہائیکورٹ: نیشنل یونیورسٹی آف سکیورٹی سائنسز بل سے متعلق فیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت کے ہائی کورٹ نے نیشنل یونیورسٹی آف سکیورٹی سائنسز بل سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا،وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ قومی اسمبلی سے بل پاس ہوا۔ اور سمری وزیر اعظم کو بھیجی گئی جس کی کابینہ نے منظور دی، مدارس رجسٹریشن بل بھی صدر نے واپس کیا پھر دوبارہ پارلیمنٹ سے پاس ہوا۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد : زکوٰۃ فنڈ میں کروڑوں روپے کےغبن کا انکشاف
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ صدر مملکت نے بل واپس پارلیمنٹ کو بھیج دیا اور مشترکہ اجلاس میں اب پیش ہو گا، یونیورسٹی کے ساتھ لفظ نیشنل کی حد تک کابینہ ڈویژن کا آرڈر ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ضروری نہیں جہاں لفظ نیشنل ہو وہاں گورنمنٹ ہی ہو پرائیویٹ بھی ہو سکتا ہے، چھوٹا سا مسئلہ ہے اور اگر یونیورسٹی بنتی ہے تو بننے دیں۔ اٹارنی جنرل آفس حکومت کو بریف کرے۔