کیفی خلیل کے گانے "کہانی سنو 2.0" کا کورین ورژن بھی مقبول

Jan 30, 2025 | 15:48:PM
کیفی خلیل کے گانے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف گلوکار کیفی خلیل کے مشہور گانے "کہانی سنو 2.0" کا کورین ورژن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

جنوبی کورین گلوکارسونگ ون سب عرف ایشیا کورڈ نے کیفی خلیل کے گانے "کہانی سنو 2.0" کو کورین زبان میں پیش کیا ہے۔

اُنہوں نے گانے کے کورین ورژن کو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کیا جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

سونگ ون سب نے گانے کا کورین ورژن شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں نے بہت سے لوگوں کی فرمائش پر ایک اور نیا گانا گایا ہے،میں ہمیشہ ان لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔

کورین گلوکار نے مزید لکھا کہ میں نے گانے کی ویڈیو میں کورین سیکھنے والے طلباء کے لیے سب ٹائٹلز بھی شامل کیے ہیں، مجھے امید ہے کہ اس سے طلباء کو کچھ مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: چوروں نے فخرعالم کے گھر کا صفایا کردیا

"کہانی سنو 2.0" کی طرح اس کے کورین ورژن کو بھی پزیرائی مل رہی ہے ۔