پی ٹی آئی رہنماوں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی اٰٗٓئی) کے رہنماوں کو اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک اںصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔
عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر تحریک انصاف کے رہنماوں نے میڈیا سے بات کی،مشیر خزان خیبر پختونخوا( کے پی) حکومت مزمل اسلم کا کہناتھا کہ ہم دن کے دو بجے اڈیالہ جیل آئے ہیں,ہم6لوگ ملاقات کیلئے آئے جس میں3ٹیکنو کریٹ ہیں,ان کا کہنا تھا کہ اسے قبل بھی ملاقاتوں کیلئے بھی آتے رہے ہیں صرف انتظار کرواتے ہیں,جیل کے داخلی گیٹ کا عملہ بار بار کسی سے اجازت مانگ رہے تھے,ملاقات کیلئے اجازت نہیں دی گئی,مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ آج سارے ٹیکنو کریٹ ملنے آئے تھے ملکی معیشت پر بات ہوتی,بانی پی ٹی آئی سے کے پی کی معیشت کی بات ہوتی لیکن ملنے نہیں دیا گیا۔
ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک کی میڈیا سے گفتگو:
پی ٹی آئی رہنماو ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے2بجے کا وقت دیا گیا تھا,ہم نے کے پی حکومت اور پارٹی امور پر بانی سے مشاورت کرنی تھی,اڈیالہ جیل کا سپرنٹنڈنٹ منسٹروں اور ارکان اسمبلی سے بالا تر ہے,بطور رکن اسمبلی کوئی بھی پاکستان کی کسی بھی جیل میں جاسکتا ہے,ان کا کہنا تھا کہ ہم2 ارکان اسمبلی جیل کے باہر موجود ہیں،ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی,ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے پیسوں سے تنخواہیں لیکر سپرنٹنڈنٹ جیل نے یہاں بادشاہت قائم کی ہے,ہم اپنے لیڈر سے بد ظن نہیں ہونگے، ہم ہر روز آئینگے۔
برگیڈیر ریٹائرڈ مصدق عباسی کی میڈیا سے گفتگو:
مصدق عباسی نے بھی اس موقع بات کرتے ہوئے کہا کہ چوتھی مرتبہ ملاقات کیلئے جیل آیا ہوں، یہاں ہر ملاقات پر ذلیل کیا جاتا ہے,چار چار گھنٹے کھڑا کرکے جیل کے باہر ذلیل کیا جاتا ہے,ان کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت میں اتنا ظرف نہیں یہاں کوئی بیٹھنے کا انتظام ہی کرے,ہمیں مٹی والی سڑک پر کھڑا کیا جاتا ہے ،ساری دھول مٹی چہروں پر آتی ہے,انہوں نے کہا کہ کیا یہ ہمیں جیل آنے سے قبل آگاہ نہیں کرسکتے کہ نہ آئیں,لگتا ہے سسٹم سارا ناکام ہوگیا ہے اور بانی پی ٹی آئی ملٹری تحویل میں ہے,ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک عام قیدی کو اپنے دوستوں و عزیز و اقارب سے ملنے کا حق ہے,سابق وزیر اعظم ہونے کے باوجود بانی کو کسی سے ملنے کا حق نہیں افسوس کی بات ہے,یہ ذلت ہے پورے سسٹم کی اسے ختم ہونا چاہیئے.
یہ بھی پڑھیں: شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ