نوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون کی آنٹی نے بڑی پیشکش کر دی

Jan 30, 2025 | 20:56:PM
نوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون کی آنٹی نے بڑی پیشکش کر دی
کیپشن: امریکی خاتون،
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا سے لڑکے کی محبت میں کراچی آنے والی لڑکی کا معاملہ حل نہیں ہوا لیکن ایک آنٹی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اس لڑکی کی شادی کرادیں گی اور دعویٰ کیا کہ ہمارے علاقے کی بہو ہے ہمیں ان سے ملنے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ باہر نکالو ہمارے ایریا کی بہو ہے،  ہماری بہو ہے ان کو باہر نکالو، اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ ان کی شادی کس کے ساتھ کروائیں گی تو انہوں نے کہا کہ بہت سارے مل جائیں گے۔ان سے پوچھا گیا کہ امریکا سے آئی ہوئی خاتون کا مطالبہ کیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ہمیں نہیں پتا، مطالبہ تو اس وقت پتا چلے گا جب اس کو سامنے لاکر دکھاؤ گے، ہمیں کیا پتا مطالبہ کیا ہے اور بچے چھوڑ کر کیوں آئی ہے، کیا یہاں کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جمعہ کے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

خاتون کا کہنا تھا کہ شادی کرانے کیلئے یہاں بہت ہیں، پاکستانی جو کرتے ہیں وہ بے وقوف ہیں، امریکا نوٹوں کیلئے جا رہے ہیں وہ کالی یا گوری کے لیے نہیں جا رہے ہیں۔ امریکا چھوڑ کر پاکستان آئی ہیں تو خاتون نے بتایا کہ کچھ بھی ہوگا مال کیلئے کیا ہوگا بغیر مال کرتے نہیں ہیں، ہم نے ان کو دیکھا نہیں ہے اور کچھ بھی نہیں جانتے ہیں، مال کے لیے کیا ہوگا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی خاتون نے بتایا کہ امریکا سے آئی ہوئی خاتون سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے ، دس دفعہ اندر گئی ہوں لیکن ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔

ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلے لڑکی تو آجائے، ان سے بات کریں گے کہ بھئی تیرا ڈیمانڈ کیا ہے اور تیری ویلیو کتنی ہے اور انگریزی میں کہا کہ میں ڈاکٹر ہوں اور چیک کرنا چاہتی ہوں

 یہ بھی پڑھیں:لڑکے کے والدین کیلئے نئی مشکل کھڑی، امریکی خاتون نے بڑادعویٰ کر دیا