موٹر سائیکل کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا اعلان

Jan 30, 2025 | 21:16:PM
موٹر سائیکل کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں موٹر سائیکل کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ نہیں ہو گی جبکہ ای وہیکلز جلد ہی سڑکوں پر نظر آئیں گی ۔

یہ بھی پڑھیں:لڑکے کے والدین کیلئے نئی مشکل کھڑی، امریکی خاتون نے بڑادعویٰ کر دیا

عظمیٰ بخاری نے مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جب صبح آنکھ ہی نہیں کھلے گی تو اس میں عدالتوں کا کیا قصور ہے، پیرنی صاحبہ آرام سے پہنچتی ہیں تو کیسے سزا دی جائے، کسی مذہبی تعلیمی ادارے پر سزا نہیں دی جارہی،بانی پی ٹی آئی کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر سزا دی جارہی ہے، جب گھپلے اور کھابے ہوتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔

دوسری جانب محکمہ ٹرانسپورٹ نے پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد موٹر سائیکل کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:جمعہ کے روز بارش و برفباری کی نوید