آزاد کشمیر حکومت کا عوام کے مفت علاج کیلئے صحت کارڈ کے اجرا کا فیصلہ

Jan 30, 2025 | 22:02:PM
 آزاد کشمیر حکومت کا عوام کے مفت علاج کیلئے صحت کارڈ کے اجرا کا فیصلہ
کیپشن: ہیلتھ کارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سفیر رضا چغتائی)آزاد کشمیر میں عوام کو مفت طبی سہولیات دینے کیلئے حکومت نے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزادجموں وکشمیر کابینہ کا وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس کے بعد وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے میڈیا کو بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے عوام کی سہولت کیلیے صحت کارڈ جاری کرنے، ہنرمند نوجوانوں کیلیے قرض اسکیم اور بلدیاتی نمائندوں کیلیے ایک ارب روپے فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔وزیرخزانہ نے بتایا کہ عام آدمی کے علاج کیلیے صحت کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لڑکے کے والدین کیلئے نئی مشکل کھڑی، امریکی خاتون نے بڑادعویٰ کر دیا

اس کے علاوہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے ممکنہ نقصانات سے نمٹنے کیلئے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء القمر کی سربراہی میں ٹاسک فورس  تشکیل گئی ہے جبکہ کابینہ نےہائر ایجوکیشن کے  کنٹریکٹ ملازمین کی پالیسی کی بھی منظوری دیدی۔

یہ بھی پڑھیں:یکم شعبان المعظم کب ہو گی؟رویت ہلال کمیٹی نے بڑا اعلان کردیا

انہوں نے اعلان کیا کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 05 فروری ”یوم یکجہتی کشمیر“  کو منفرد انداز میں منائیں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ سپیکر اسمبلی پرحملے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، بینک آف آزاد جموں و کشمیر  سٹیٹ بینک آف پاکستان کی پالیسیوں  کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزادجموں وکشمیر کابینہ نے  بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی بھرپور مذمت کی اور  تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ سے بھارت کی کسی بھی قسم کی شرانگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کیلئے اچھی خبر