پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آنے کا امکان؟متوقع تاریخ سامنے آ گئی

Jan 30, 2025 | 22:40:PM
پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آنے کا امکان؟متوقع تاریخ سامنے آ گئی
کیپشن: چاند، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کے بعد رمضان المبارک کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں،ماہر موسمیات بھی اس حوالے سے متوقع تاریخ کا کہہ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند آج نظر آگیا ہے،شعبان المعظم کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کے بعد آج شعبان کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی گئی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر نے اجلاس کی صدارت کی، زونل ممبران، ماہرین اور دیگر تمام مکاتب فکر کے علما کرام بھی اجلاس میں موجود تھے، اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند اگلے ماہ 28 فروری یا پھر یکم مارچ کو دیکھا جائےگا۔

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 28 فروری یا یکم مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔ماہرین فلکیات کا عید کی تاریخ کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عیدالفطر 30 یا 31 مارچ کو منائی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جمعہ کے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی