وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔
وزیراعظم نے میجر جنرل (ر) ظفر اللہ خان کو ڈائریکٹر جنرل، کینابیس (بھنگ) کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی مقرر کیا ہے، تقرری فوری و تاحکمِ ثانی نافذالعمل ہے، دریں اثناء سینئر جوائنٹ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن میر حسن نقوی کا تبادلہ کر کے اُنہیں سینئر جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میران محی الدین سومرو کا تبادلہ کر کے اُنہیں جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی اُمور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز ڈویژن راجہ تنویر عزمی کا تبادلہ کر کے اُنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اب کوئی بیمار لاعلاج نہیں رہے گا، حکومت کا ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ
مزید برآں جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن رانا منظور احمد کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ کو واپس کی گئی ہیں، علاوہ ازیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 18 کے کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں اور اسسٹنٹ چیف محکمہ منصوبہ بندی آزاد کشمیر حکومت محسن زمان کیانی کو تبدیل کر کے اُنہیں ڈیپوٹیشن پر سیکشن افسر اقتصادی امور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سونا پھر مہنگا ہو گیا، بلند ترین قیمت کا نیا ریکارڈ قائم