جائیداد کی خرید و فروخت، بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ایسوسی ایشن نےایف بی آر کو تجاویز دے دیں

Jan 30, 2025 | 23:21:PM
جائیداد کی خرید و فروخت، بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ایسوسی ایشن نےایف بی آر کو تجاویز دے دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈویلپرز(ABAD) نے جائیداد کی خریدو فروخت سے متعلق تجاویز ایف بی آر کو دے دیں.

چیئرمین(ABAD)نارتھ ریجن ایس ایم نبیل کا کہنا ہے کہ آبادکی تجویز ماننے سے ریئیل سٹیٹ سیکٹر میں 300 گنا اضافہ ہوسکتا ہے,انہوں نےجائیداد کی خریدو فروخت کا طریقہ کار آسان کرنے کی تجاویز دے دیں،چیئرمین آبادنارتھ ایس ایم نبیل کا کہنا ہے کہ پراپرٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کےلیےآسانیاں پیدا کی جائیں ۔

ان کی تجاویز کے مطابق پہلا گھر خریدنے والوں کو 5 کروڑ روپے تک کی چھوٹ دی جائے، ڈھائی کروڑ روپے کی پراپرٹی خریدنے والوں سے پوچھ گچھ نہ کی جائے،  اہل ٹیکس فائلرز پر کافی وسائل کی شرط لگانے سے پراپرٹی سیکٹر متاثر ہوگا ،کافی وسائل کی شرط میں کیش اور مساوی کیش کو شامل کیا جائے، ایف بی آر کی سخت شرائط سے ریئیل سٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری رک جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کی تجویز مسترد کردی