وزیر اعلیٰ مریم نوازنے نئے 3 کوریڈورز کی منظوری دے دی

Jul 30, 2024 | 10:26:AM
وزیر اعلیٰ مریم نوازنے نئے 3 کوریڈورز کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے  پنجاب میں 450 کلومیٹر طویل 3 نئے روڈ کوریڈور کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب میں 450کلو میٹر طویل تین نئے روڈ کوریڈور کا آغازکیا جائےگا،پہلا ساہیوال سے چیچہ وطنی، اوررجانہ سے لیہ تک 2 رویہ سڑک بنائی جائے گی۔

دوسرا  دیپالپور سے وہاڑی تک سنگل روڈ کو 2 رویہ سڑک میں بدل دیا جائے گا جبکہ تیسرا شور کوٹ جھنگ چراغ والی تک نئی 2 رویہ سڑک بنائی جائے گی۔

ذرائع کے  مطابق  وزیر اعلیٰ مریم نوازنے 3ماہ میں نئے کوریڈور شروع کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ان تینوں پراجیکٹس پر 210ارب روپے کی لاگت آئے گی جسے  دسمبر2025 تک مکمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:جے شاہ کی چھٹی،آئندہ 2 سال کیلئے محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر ہونگے