درہ آدم خیل میں بارش نے تباہی مچا دی ، سیلابی پانی گھر میں داخل ، 11 افراد جاں بحق

Jul 30, 2024 | 11:19:AM
درہ آدم خیل میں بارش نے تباہی مچا دی ، سیلابی پانی گھر میں داخل ، 11 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد )درہ آدم خیل میں بارش نے تباہی مچا دی ، گھر   میں سیلابی پانی داخل ہونے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔

واقعہ درہ آدم خیل پرانا بازید خیل میں پیش آیا ،  گھر کے تہہ خانے میں بارش کا پانی بھر گیا،جس  سے گھر میں موجود 10افراد پانی میں ڈوب گئے، ریلہ آنے سے ایک پانچ سالہ بچی لاپتہ ہو گئی تھی جس کی بعد میں لاش نکال لی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد گھرکے تہہ خانے میں سو رہے تھے کہ پانی داخل ہونے سے ہلاکتیں ہوئیں ، جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے، 3 خواتین اور 2 مردشامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دھرنے پر بیٹھی جماعت اسلامی نے حکومت کیلئے ایک اور مشکل کھڑی کردی

دوسری جانب راولپنڈی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نیچے تلے دب کر ماں بیٹی جان کی بازی ہار گئیں، صوابی میں ندی ،نالوں میں طغیانی آنے سے مختلف حادثات میں 3 افراد چل بسے۔