شاہ رخ خان کی آنکھ کا آپریشن ناکام ، علاج کیلئے امریکا روانہ

Jul 30, 2024 | 14:03:PM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان آنکھوں کے فوری علاج کے غرض سے امریکا روانہ ہوگئے۔

بھارتی رپورٹ کے مطابق ممبئی میں آنکھوں کا علاج صحیح طور پر نہ ہونے کے سبب شاہ رخ خان کا امریکہ میں فوری علاج کیا جائے گا۔

چند ماہ قبل 21 مئی کو احمد آباد میں آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ایک کرکٹ میچ میں شرکت کے دوران شاہ رخ خان کو ہیٹ اسٹروک کا سامنا کرنا پڑا تھا۔،انہیں گجرات کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ایک دن بعد چھٹی دے دی گئی تھی، اب اداکار کو ایک بار پھر طبی امداد کی ضرورت پڑ گئی۔

بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان 29 جولائی کو آنکھوں کے علاج کے لیے ممبئی کے ایک ہسپتال گئے تھے،وہاں فوری طور پر علاج بہتر نہ ہوسکا جس کے سبب اب اداکار کو فوری طور پر امریکا بھیجنے کی تجویز دی گئی جس کے بعد آج وہ امریکا روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:مداح کیجانب سے ’انکل‘ کہنے پر کرن جوہر برا مان گئے، ویڈیو وائرل

شاہ رخ کوسنیما اسکرین پر آخری بار "ڈنکی" (2023) میں دیکھا گیا تھا، اطلاعات کے مطابق وہ اس وقت سوجوئے گھوش کی فلم ‘کنگ‘ پر کام کر رہے ہیں، جس میں ان کی بیٹی سوہانا خان اور ابھیشیک بچن بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں