ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء ہے،فوج نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں،بانی پی ٹی آئی

مریم نواز بھی فاشسٹ ہے،مجھے جوڈیشل کمپلیکس سے اغواء کیا گیا تو چیف جسٹس عامر فاروق نے درست قرار دیا،اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

Jul 30, 2024 | 16:37:PM

(ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی فوج سے مذاکرات کیلئے تیار ،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء ہے،ہم فوج کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کریں گے۔

نجی ٹی وی کےباوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم فوج کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کریں گے۔

صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ فوج پر الزامات لگاتے ہیں اور ان ہی سے مذاکرات بھی چاہتے ہیں، سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیوں نہیں کرتے؟ اس پر بانی پی ٹی  نے جواب دیا ہم نے فوج پر الزامات نہیں لگائے بلکہ صرف تنقید کی، ایس آئی ایف سی کیا ہے؟ ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء ہے۔

ضرورپڑھیں:دہشتگردی کیخلاف جنگ میں صرف جیت کا آپشن ہے،امن کیلئے تعاون جاری رکھیں گے،وزیرداخلہ کی گورنر خیبر پختونخوا کو یقین دہانی

صحافیوں نے  بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے  سوال کیا جس پر بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ جس شخص کا آپ نے نام لیا اس  سے کبھی بات نہیں کروں گا، اس نے آئی جی پنجاب سے مل کر ہم پر ظلم کیا جب کہ مریم نواز بھی فاشسٹ ہے۔ مجھے جوڈیشل کمپلیکس سے اغواء کیا گیا تو چیف جسٹس عامر فاروق نے درست قرار دیا، جسٹس عامر فاروق سے گزارش ہے میرے مقدمات سے الگ ہو جائیں، ہائیکورٹ میں اور بھی ججز ہیں کسی اور کو کیسز دے دیں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 9 مئی میں تحریک انصاف کا کوئی بندہ ملوث ہے تو اسے ضرور سزا دیں، حکومت کا ایک ہی مقصد ہے پی ٹی آئی اور فوج کو لڑوا کر ہماری جماعت ختم کروائیں۔ 

مزیدخبریں