شیر افضل مروت  کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت ، ایک بار پھر کھل کر بول بڑے

Jul 30, 2024 | 18:01:PM

(طیب سیف)رکن قومی اسمبلی  شیر افضل خان مروت نے پارلیمانی پارٹی کے  اجلاس میں شرکت کرکے  کھل کر گلے شکوے اور تحفظات کا اظہار کردیا۔ 

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے حال ہی میں رکنیت معطل ہونے والے  رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت ایک بار پھر کھل کر بول پڑے،پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میری کوئی غلطی نہیں تھی لیکن میری پارٹی رکنیت معطل کی گئی,انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نے مجھے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھنے کی درخواست کی,یہ تکبر ہوگا اگر میں بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت نہ کروں۔
ان کا کہنا تھا کہ حامد خان سمیت جو بھی مجھ پر تنقید کرے گا اس کو تسلی بخش جواب ملے گا,میرے خلاف بیانات میڈیا کی زینت بننے کے لیے دیے جارہے ہیں,میرے گلے شکوے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ہیں جو پارٹی قیادت تک  پہنچا دیے ہیں، صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جائیں گے؟ جس پر رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ خان سے ملاقات والا سوال کافی مشکل ہے،وہ خان ہیں میں بھی خان ہوں،5 اگست جلسے کے حوالے سے اگر پارٹی کو اپنی خدمات پیش کردی ہیں، جو بھی ذمہ داری ملے گی خان کے لیے احسن طریقے سے انجام دوں گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈاکٹر شہباز گل کے بھائی کو 2 روز میں بازیاب کروانے کا حکم

مزیدخبریں