نو منتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےحلف اٹھا لیا

Jul 30, 2024 | 19:10:PM
نو منتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےحلف اٹھا لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایران کے دارالحکومت تہران میں آج نو منتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےحلف اٹھا لیا۔

ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ،حماس رہنما اسماعیل ہنیہ سمیت اہم رہنماؤں نے دنیابھرسے شرکت کی، نو منتخب صدر مسعود پیز شکیان کی تقریب حلف برداری کا انعقاد تہران میں ہوا، تقریب حلف برداری میں 70 سے زائدممالک سے اہم رہنما   شریک  ہوئے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے  تقریب میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کے کتنے فیصد جرائم میں پاکستانی ملوث ہیں؟ سیکریٹری وزارت اوورسیز نے حیران کن انکشاف کر دیا

خیال رہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی جگہ مسعود پزشکیان نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔