پنجاب حکومت نے خزانے کے منہ کھول دیئے،50 ارب 76کروڑ روپے کے فنڈز منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں مختلف پراجیکٹس کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں مختلف پروگرامز کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے جس کی قیادت بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی، اجلاس میں 50 ارب 76کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ،چیف منسٹر پنجاب سکولز میلز پروگرام کیلئے 6 ارب 1 کروڑ 12لاکھ کا فنڈ منظور کیا گیا ، وزیر اعلیٰ پلانٹ فار پاکستان پروگرام کیلئے 8 ارب ،سیالکوٹ میں مرالہ بیرج کے کالونی پروٹیکشن بند کی توسیع کیلئے 3 ارب 16کروڑ،وزیر اعلیٰ ایگرو فاریسٹ فار فاریسٹ ویسٹ پروگرام کیلئے 1 ارب ،پنجاب میں کیکڑے کی فارمنگ کیلئے 8 ارب 53کروڑ 4لاکھ روپے منظور کیے گئے ۔
وزیر اعلیٰ پروگرام برائے روشن گھرانہ کیلئے 9 ارب 50 کروڑ منظور کیے گئے،لاہور میں قائد اعظم انٹر چینج تا واہگہ بارڈر جی ٹی روڈ کی مرمت و بحالی کیلئے 3 ارب 28کروڑ ،شیخوپورہ میں کچہری رسول نگر روڈ پرانڈر پاس کی تعمیر کیلئے 1 ارب 39کروڑ 7لاکھ روپے کا فنڈ منظور کیا گیا ،اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل اور ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ ومتعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : خلیل الرحمن قمر کو بلیک میل کرنے کیلئے نصب کیمرے کی دوسری ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی