دولت مشترکہ کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے کی ضرورت ہے : صدر آصف علی زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
ُ(اویس کیانی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو دولت مشترکہ کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
صدر آصف علی زرداری سے دولت ِمشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی،ملاقات میں صدر مملکت آصف علی زردای نے موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، پارلیمانی تبادلوں ، قدرتی آفات کے شعبوں میں مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا، صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پارلیمانی اداروں، خاص طور پر نوجوان پارلیمنٹرینز اور طلبہ ،کے مابین روابط بڑھانا ہوں گے ، پاکستان دولت مشترکہ کا بانی رکن ہونے کے ناطے تنظیم کو بہت اہمیت دیتا ہے، ملاقات میں پاکستان پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، صدر مملکت کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت نقصان اٹھانا پڑا ،موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے سندھ میں 20 لاکھ سے زائد مینگرووز لگائے گئے،بین الاقوامی مارکیٹ میں کاربن کریڈٹ کی تجارت سے 27 ملین ڈالر کمائے گئے،سندھ حکومت نے 2022 کے سیلاب کے پیش نظر 20 لاکھ پائیدار مکانات کی تعمیر شروع کر دی، صدر مملکت نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں پاکستان کے لیے پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ کی خدمات کو سراہا۔
سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے منسلک بڑے چیلنجز کا سامنا ہے،انہوں نے تنظیم کے پاکستان کے ساتھ متحرک تعاون پر روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں: نو منتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےحلف اٹھا لیا