(افضل بلال) دنیائے کرکٹ میں جادوگر کہلانے والے افغان لیگ سپنر راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 600 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز گیند باز راشد خان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، وہ آئے روز ریکارڈ بناتے اور توڑتے ہیں، انہوں نے کرکٹ کے شاٹ فارمیٹ میں اہم اعزاز حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا ایک بار پھر سے منوایا ہے، انہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 600 وکٹیں اڑانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، اس اہم سنگِ میل کو عبور کرنے کا اعلان انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کیا، انہوں نے مختلف اوقات پر لی گئی اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے فینز کیلئے لکھا کہ ’’ہمیشہ مجھے پیار اور سپورٹ کرنے پر آپ سب کا بہت شکریہ‘‘۔
افغان گیند باز ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں بولرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، اس فہرست میں سابق ویسٹ اندین کپتان ڈی جے براوو پہلے نمبر پر ہیں، براوو نے اپنے ٹی 20 کیریئر کے دوران کے کل 630 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے 578 مقابلوں میں سے 543 اننگز میں کل 11 ہزار 123 گیند پھینکیں، انہوں نے اپنے کیریئر میں 2 مرتبہ ایک ہی میچ مین 5 وکٹیں حاصل کی جبکہ 11 مرتبہ ایک ہی مقابلے میں 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ان کا بہترین بولنگ فیگر 23 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ہے۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر راشد خان ہیں جنہوں نے 441 میچوں کی 438 اننگز میں گیند بازی کرتے ہوئے 10 ہزار 148 گیندیں کروائی اور 600 وکٹیں حاصل کی، 17 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کرنا ان کا بہترین بولنگ فیگر ہے، انہوں نے 4 مرتبہ ایک ہی میچ کے دوران 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 14 مرتبہ 4 کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔
اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے ہی سپنر سنیل نارائن 557 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے عمران طاہر 502 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن 492 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
اس فہرست میں پاکستان کے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض 413 وکٹوں کے ساتھ 7 نمبر پر ہیں، سہیل تنویر 389 وکٹوں کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ بوم بوم کا لقب پانے والے شاہد آفریدی اس فہرست میں 347 وکٹوں کے ساتھ 14ویں نمبر پر موجود ہیں، ان کے علاوہ فاسٹ بولر محمد عامر 342 کے ساتھ 15ویں، لیفٹ آرم سپنر عماد وسیم 332 وکٹوں کے ساتھ 19ویں اور شاداب خان 326 وکٹوں کے ساتھ 20 ویں نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹے کا پروفیشنل کرکٹ میں ڈیبیو، جمائمہ خان نے ویڈیو شیئر کر دی
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے گیند بازوں کی فہرست میں کوئی بھی بھارتی گیند باز شامل نہیں ہے۔