صدرمملکت نے دستخط کردئیے ،فنانس بل قانون بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی توثیق کر دی۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے فنانس بل پر دستخط کر دیے ،صدر مملکت کے دستخط کے بعد بجٹ 2024-25 منظور ،عملدرآمد کل سے ہو گا ،صدر مملکت کے دستخط کے بعد کل سے نئے ٹیکسز کا اطلاق ہو گا۔
صدر مملکت نے تنخواہوں میں اضافے اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بجٹ میں مختص رقوم کی بھی منظوری دے دی،بجٹ منظوری کے بعد باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری ہو گا ، فنانس بل کی دستخط شدہ کاپی پارلیمنٹ کو بھجوا دی گئی۔
یاد رہے کہ وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 18 ہزار ارب روپے سے زائد ہے، فنانس بل کے تحت مختلف ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں ردوبدل کیا گیا ہے، نیا وفاقی بجٹ کل سے نافذالعمل ہوگا، 200 ارب روپے سے زائد کے ٹیکسز لاگو ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فنانس ترمیمی بل 2024 صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوایا گیا تھا، پارلیمانی ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے فنانس ترمیمی بل صدر کو ارسال کیا۔
قومی اسمبلی نے متعدد ترامیم کے ساتھ مالیاتی بل پاس کیا تھا، بل اور متعلقہ دستاویزات پر وزیراعظم شہباز شریف کے بھی دستخط ہیں، صدر کی توثیق کے بعد فنانس ترمیمی بل کل یکم جولائی سے لاگو ہوگا۔