(مسعود گردیزی) ڈسٹر کٹ جیل راولاکوٹ سے 19 قیدی فرار ہو گئے جن میں سے ایک قیدی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
راولاکوٹ کی ڈسٹرکٹ جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں نے گن پوائنٹ پر پولیس اہلکار کو یرغمال بنایا، قیدیوں نے پولیس پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک قیدی زخمی بھی ہوا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا، بھاگنے والوں قیدیوں میں انتہائی خطر ناک اور دہشگردی میں ملوث قیدی بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ منظور گورنر سندھ نے دستخط کر دیئے
راولا کوٹ پولیس نے ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی، جیل سے کل 19 قیدی فرار ہوئے جن میں سے ایک قیدی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا، پولیس نے راولاکوٹ شہر کے گرد ناکہ بندی کر دی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل سے بھاگنے والا ایک قیدی فائرنگ سے ہلاک بھی ہوا، ہلاک ہونے والا خیام نامی قیدی منشیات کے کیس میں گرفتار تھا، کمشنر ڈی آئی جی اور پولیس کی باری نفری جیل میں موجود ہے، پولیس نے ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ میں ڈیوٹی پر معمور 3 اہلکاروں کو بھی گرفتار کر لیا، گرفتار عملے کو سٹی تھانہ منتقل کر دیا گیا، ڈسٹرکٹ جیل کا انتظام راولاکوٹ پولیس نے سنبھال لیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے مفرور قیدیوں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے، فہرست کے مطابق 19 قیدی مفرور ہوئے جن میں سے ایک ہلاک ہوا، مفرور ملزمان میں زیادہ تر سزائے موت کے قیدی شامل ہیں۔