(میاں عمیر عظمت) مہنگائی سے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی، ہربل اور ہومیوپیتھیک ادویات پر بھی سیلز ٹیکس عائدکر دیا گیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے ہربل اور ہومیوپیتھک ادویات پر سیلز ٹیکس لاگو کر دیا، نزلہ، زکام، کھانسی کے جوشاندے، ہربل معجون، شربت اور گولیوں پر سیلز ٹیکس لاگو کر دیا گیا، ہومیوپیتھک ادویات پر بھی سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اداروں کی مایوس کارگردگی کے دوران پاکستان ریلوے سے خوشخبری آ گئی
واضح رہے کہ سیلز ٹیکس کے نفاذ سے دیسی اور ہومیوپیتھک کی ادویات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گا، اس سے قبل دیسی اور ہومیوپیتھک ادویات کو سیلز ٹیکس سے چھوٹ دی جا رہی تھی۔