اپنے لیے اللّٰہ کے منصوبے پر بھروسہ کرتی ہوں، مہوش حیات 

Jun 30, 2024 | 19:43:PM
اپنے لیے اللّٰہ کے منصوبے پر بھروسہ کرتی ہوں، مہوش حیات 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ میں اپنے لیے اللّٰہ کے منصوبے پر بھروسہ کرتی ہوں۔

معروف اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوال و  جواب کا ایک سیشن رکھا تو  انسٹاگرام پر سینکڑوں سوالات کرنے والے مدا حوں کی  لائن لگ گئی، مداحوں نے اداکارہ سے ذاتی زندگی، پسند نا پسند سے لے کر پروفیشنل لائف سمیت دیگر سوالات کیے جس کے مہوش حیات نے جوابات بھی دیے، انہی سوالوں میں ایک سوال کا مہوش حیات نے جواب دیا کہ اللّٰہ پر میرا غیر متزلزل یقین اور اس کی مجھ سے محبت وہ قوت ہے جو مجھے مشکل دنوں سے گزارتی رہتی ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے لیے اللّٰہ کے منصوبے پر بھروسہ کرتی ہوں اور یہ جان کر سکون حاصل کرتی ہوں کہ وہ ہمیشہ میرے ساتھ ہے، اللّٰہ ہر چیلنج میں میری رہنمائی کرتا ہے اور مجھے طاقت سے نوازتا ہے،میرے راستے میں جو بھی آئے گا اس کا سامنا کرنے کے لیے یہی ایمان مجھے امید اور حوصلہ دیتا ہے، اللّٰہ کی محبت اور رحمت ہمیشہ غالب رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حنا خان نے اپنے حوصلے سے مداحوں کے دل جیت لئے