گڈبائے گرمی، آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

Jun 30, 2024 | 20:52:PM
گڈبائے گرمی، آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ صبح /رات میں آندھی/ جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقاما ت پر بارش کا امکان ہے۔

ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے  کی پیش گوئی کی گئی ہے، تاہم بالاکوٹ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،بونیر ، سوات ، شانگلہ ، بٹگرام، مالاکنڈ ،دیر، مردان ، پشاور، کوہاٹ، کرک، خیبر، باجوڑ اور کرم میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم مری ،گلیات ،راولپنڈی ، جہلم، چکوال،تلہ گنگ، اٹک،میانوالی، خوشاب،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین ، حافظ آباد،شیخوپورہ،گجرات،گوجرانوالہ، لاہور،نارووال اورسیالکوٹ میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم شام/رات میں ژوب، موسیٰ خیل،بارکھان اور گردونواح میں چند مقا مات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم شام/رات میں تھرپارکر ،عمرکوٹ اور گردونواح میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بادل برسنے کا امکان ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی،نوکنڈی47،جیکب آباد،دالبندین 46، دادواوربھکر میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیر کیلئے آئے 4بہن بھائی تربیلا ڈیم میں ڈوب گئے،عمریں کتنی تھیں؟دل چیر دینے والی خبر