’’اوہ بہن خدا کا خوف کرو‘‘ ماہرہ خان کو بولڈ لباس پہننا مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان کو اٹلی میں چھٹیاں منانا مہنگا پڑ گیا ہے کیونکہ چند تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنانے پر ماہرہ تنقید کی ذد میں ہیں۔
اٹلی کے دلکش مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی، ماہرہ خان کی تصاویر میں اٹلی کے حسین سیاحتی مقام ، ڈوبتے سورج اوردلفریب مناظر کو دیکھا جاسکتا ہے،اداکارہ نے اس پوسٹ میں اپنی تصاویر بھی شامل کیں لیکن اداکارہ کی تمام تصاویر میں پہنے گئے ملبوسات مداحوں کو پسند نہ آئے کیونکہ ماہرہ خان ان تصاویر میں 3 مختلف مغربی طرز کے لباس پہنی نظر آئیں جن میں وہ کافی بولڈ دکھ رہی تھیں۔
ماہرہ خان کی سب سے پہلی تصویر میں ان کا بیک نظر آرہا ہےجس میں وہ غالباً سکرٹ اور بلاؤز پہنی ہوئی ہیں جبکہ ایک اور تصویر میں اگرچہ ماہرہ خان کا مکمل لباس نظر نہیں آرہا لیکن ان کے لباس کی گہری نیک لائین اور سلیو لیس ہونا مداحوں کو پسند نہیں آیا ۔
ایک اور تصویر میں ماہرہ خان لگژری کار کے ساتھ کھڑی پوز دیتی دکھیں جس میں وہ سلک گاؤن پہنی ہوئی ہیں جس میں ان کی ٹانگ واضح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے لیے اللّٰہ کے منصوبے پر بھروسہ کرتی ہوں، مہوش حیات