روہت شرما کو بھولنے کی بیماری؟ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے اختتام پزیر ہوتے ہی بھارتی کپتان روہت شرما کے بھولنے کے انداز پر سوشل میڈیا صارفین نے توجہ مرکوز کر لی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سے متعلق ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روہت شرما کئی مواقع پر کچھ ایسا کر گئے جو سب کو حیران کر گیا، ورلڈ کپ کے موقع پر جہاں سب جیت کی خوشی منا رہے تھے وہیں روہت شرما اپنا سر پکڑے کچھ یاد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس پر دیگر کھلاڑی بھی انہیں دیکھ رہے تھے۔
اسی طرح پاک بھارت میچ کے موقع پر بھی روہت شرما ٹاس کے سکے کو جیب میں رکھے کر بھول گئے اور پھر امپائر سے مانگنے لگے، علم ہونے بابر سمیت خود روہت شرما بھی ہنسنے لگے، نیوزی لینڈ سے میچ سے قبل جب روہت شرما سے پوچھا گیا کہ بلے بازی کریںگے یا پھر فیلڈنگ تو اس وقت بھی وہ غیر حاضر دماغی کے باعث سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
علاوہ ازیں آئی پی ایل کے موقع پر بھی جب وہ پانی پینے کے لیے رکے تو بنا دیکھے ہی پانی پینے لگے، تاہم یہ بھول گئے کہ بوتل کا ڈھکن ہی بندھ ہے، جس پر انہیں کچھ حد تک شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: روہت شرما کی ریٹائرمنٹ، متوقع بھارتی کپتان کا نام سامنے آ گیا
روہت شرما کے اس انداز کو سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ کر رہے ہیں جبکہ کچھ نے انہیں ’بھولا‘ قرار دے دیا ہے، جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ کاش ایسے ہی اپنی ریٹائرمنٹ بھی بھول جاتے بھائی۔