پشاور سے کوئٹہ جانے والی ٹرین حادثے کا شکار

Jun 30, 2024 | 21:20:PM
پشاور سے کوئٹہ جانے والی ٹرین حادثے کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پشاور سے کوئٹہ جانے والی ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپرس کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب مینگل آباد کے قریب پٹری سے اترگئی، ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،واقعے میں کسی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب مسافراپنی مدد آپ کے تحت ٹرین سے اتر کر وہیں سے گھروں کی جانب روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: تربیلا ڈیم میں نہاتے ہوئے4بہن بھائی ڈوب گئے