سوہانا خان کے امیتابھ بچن کے نواسے کے ساتھ ’ڈیٹنگ‘ کے چرچے

Jun 30, 2024 | 21:37:PM
 سوہانا خان کے امیتابھ بچن کے نواسے کے ساتھ ’ڈیٹنگ‘ کے چرچے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی اداکارہ سوہانا خان کے لیجنڈری امیباتھ بچن کے نواسے آگستیا نندا کے ساتھ ’ڈیٹنگ‘ کے چرچے ہورہے ہیں۔

 بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوہانا خان لندن میں چھٹیاں گزارنے کیلئے موجود ہیں اور انہیں متعدد پارٹیوں میں آگستیا کے ساتھ دیکھا گیا ہے،آگستیا نندا اور سوہانا خان نے بالی وڈ فلم ’آرچیز‘ سے اداکاری ڈیبیو کیا تھا اور اب دونوں کے درمیان قربتیں بڑھ گئیں ہیں،لندن میں ایک نائٹ کلب پارٹی سے سے دونوں کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

 سوہانا خان اپنی نئی فلم میں والد کنگ خان کے ساتھ نظر آئیں گی جس کے کیلئے اربوں روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے اور یہ ایک عالمی معیار کی ایکشن فلم ہوگی۔

فلم ’کنگ‘ کو انٹرنیشنل معیار کی بنانے کیلئے سدھارتھ آنند ہالی وڈ سے متعدد  سٹنٹ ڈائریکٹرز کو ٹیم میں لانے کیلئے کوشاں ہیں،’کنگ‘ کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس سے ہوگا اور اسے 2025 کے دوسرے ہاف میں ریلیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: روہت شرما کو بھولنے کی بیماری؟ ویڈیو وائرل