ای سی سی اجلاس؛گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت برقرار رکھنے کی منظوری

Jun 30, 2024 | 22:32:PM
ای سی سی اجلاس؛گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت برقرار رکھنے کی منظوری
کیپشن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت برقرار رکھنے کی منظوری دے دی،گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس  ہوا،وزیر پٹرولیم مصدق ملک، وزیر توانائی اویس لغاری بھی اجلاس میں شریک ہوئے ،وزیر مملکت خزانہ، ریگولیٹری اتھارٹی کے نمائندے ،وفاقی سیکرٹریز، متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسران بھی شریک تھے، ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کی پیش کی گئی سمری منظور کر لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی نےگھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت برقرار رکھنے کی منظوری دے دی،گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کیپٹو کےسواباقی انڈسٹری کیلئے بھی گیس قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے،ای سی سی نے کیپٹو پاور کیلئے گیس ٹیرف 250 روپے فی ایم ایم بی ٹو بڑھانے کی منظوری  دیدی،کیپٹو کیلئے گیس ٹیرف2750 سے بڑھاکر3 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی،باقی تمام سیکٹرز کیلئے گیس کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں 40ہزار روپے تک کمی