کراچی: کمرے سے 2 افراد کی گلا کٹی لاشیں برآمد

Jun 30, 2024 | 22:50:PM
کراچی: کمرے سے 2 افراد کی گلا کٹی لاشیں برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید قائم خانی) کراچی کے علاقے ناظم آباد چاولہ مارکیٹ میں ایک ہی کمرے میں مقیم 2 افراد کی گلا کٹی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل پولیس ذیشان شفیق کے مطابق لاشیں کچی آبادی جہانگیر آباد کے  گھر سے برآمد ہوئی، دونوں افراد کو گزشتہ شب قتل کیا گیا، دوہرے قتل کی واردات دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے، مزید تحقیقات کر رہےہیں،  مقتولین میٹرو ویل پربرف کا کام کرتے تھے، مقتولین کی شناخت محمد ایوب ولد شمس الدین اور سب خان کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور سے کوئٹہ جانے والی ٹرین حادثے کا شکار

ایس ایس پی سینٹرل کا مزید کہنا ہے کہ ایوب کی فیملی تین ہٹی کے قریب رہائش پذیر بتائی جارہی ہے، ایوب سات آٹھ سال سے سبِ خان کے ساتھ رہ رہا تھا، لاشیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئی ہیں۔