کسان کارڈ پرنوازشریف کی تصویر لگانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)کسان کارڈ پر میاں محمد نوازشریف کی تصویر لگانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
شہری مشکور حسین نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،درخواست میں پنجاب حکومت کو بذریعہ چیف سیکرٹری ، وزیر اعلیٰ کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری،وزرات اطلاعات و نشریات کوبذریعہ سیکرٹری اور میاں محمد نواز شریف کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کا نواز شریف کی تصویر والے کسان کارڈ کا منصوبہ ہے، ذاتی تشہیر کیلئے حکومتی فنڈز کا استعمال غیرقانونی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیف سٹی نے لڑکی کو ہراساں کرنے والاموٹرسائیکل سوار گرفتار کروا دیا
دائر کی گئی درخواست میں کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے کا اقدام کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، مزید استدعا کی گئی ہے کہ کسان کارڈ پر خرچ ہونیوالے حکومتی فنڈز نواز شریف سے وصول کیے جائیں اور کیس کی حتمی فیصلے تک نوازشریف کی تصویر والے کسان کارڈ کے فنڈ اور تشہیر روکنے کا حکم دیا جائے۔