بابر اعظم کا پی سی بی سے تمام فارمیٹ کی کپتانی دینے کا مطالبہ

Mar 30, 2024 | 19:26:PM

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کو ایک بار پھر ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کی پیشکش کردی جبکہ مایہ ناز بلے باز نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بابر اعظم کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان بنانا چاہتا ہے تاہم بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی قیادت کا مطالبہ کیا ہے، پی سی بی کی جانب سے کپتانی سے متعلق حتمی اعلان پیر کو کیے جانے کا امکان ہے اس حوالے سے قذافی سٹیڈیم لاہورمیں پی سی بی کا اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین محسن نقوی اور سلیکشن کمیِٹی کے درمیان کپتان کی تبدیلی پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا سے واپسی پر سابق قومی کرکٹر کا قیمتی سامان چوری

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بابر اعظم کو ون ڈے اور اور ٹی 20 ٹیم کی قیادت کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ سٹار بلے نے دوبارہ کپتان بننے کے لیے شرائط عائد کرتے ہوئے حکام سے تینوں فارمیٹ کی کپتانی کی بات کی ہے، اس حوالے سے مزید بات چیت کے لیے پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے کاکول جاکر بابر اعظم سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے موجودہ ٹی 20 کپتان شاہین آفریدی سے متعلق دعوی کیا کہ وہ کپتان کی تبدیلی کی خبروں سے ناخوش ہیں، بابراعظم اگلے ماہ سے شروع ہونے والی نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں کپتانی کریں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ باقاعدہ طور پر جلد اعلان کرے گا۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی دکھانے کے بعد 15 نومبر 2023 میں بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس سے استعفیٰ دےدیا تھا، استعفے کے بعد پی سی بی نے ٹی 20 ٹیم کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان مقرر کیا تھا۔

مزیدخبریں