ریمپ واک کے دوران اداکار کے کپڑے اتارنے پر لوگ مشتعل، ویڈیو وائرل 

Mar 30, 2025 | 12:28:PM
ریمپ واک کے دوران اداکار کے کپڑے اتارنے پر لوگ مشتعل، ویڈیو وائرل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں ہونے والے ایک فیشن شومیں ریمپ واک کے دوران ایشان کھتر کے کپڑے اتارنے پر لوگ مشتعل ہوگئے،واقعہ کی ویڈیو وائرل بھی سوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔

بھارتی فلم اسٹار شاہد کپور کے سوتیلے بھائی اور اداکار ایشان کھتر نےلیکمے فیشن ویک کے چوتھے دن شو اسٹاپر کی حیثیت سے واک کی  لیکن ریمپ واک کے دوران اچانک اپنے کپڑے اتارنا شروع کردیے اور اپنے ایٹ پیک ایبس کی نمائش کی۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے ایشان کھتر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں ایشان کھتر نے ریمپ واک کے دوران نارنجی پرنٹڈ شرٹ اور بیگی ٹراؤزر کے ساتھ ایک جیکٹ پہنی تھی لیکن جیسے ہی وہ ریمپ کے بیچ میں پہنچے، انہوں نے اپنے کپڑے اتارنا شروع کردیے اور شرٹ اتارنے کے بعد اپنی پینٹ کی جیب سے سن اسکرین اسٹک نکال کر اپنے چہرے اور کندھوں پر لگانا شروع کردی۔

صارفین کو ایشان کھتر کا یہ انداز بالکل پسند نہیں آیااور انہوں نے ان کی ریمپ واک کو ’’اسٹرپ شو‘‘ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رنویر الہ آبادیہ کے بعد ایک اوربھارتی کامیڈین نے تمام حدیں پارکرلیں

ایک صارف نے لکھا ’’یہ ریمپ واک ہے یا اسٹرپ شو؟’‘‘ایک اور صارف نے اپنی رائے کا اظہار کیا’’میں نے آج تک جتنی بھی ریمپ واک دیکھی ہیں، ان میں یہ سب سے زیادہ غیر پیشہ ورانہ اور انتہائی بری واک تھی۔‘‘

کچھ صارفین نے ایشان کھتر کا موازنہ رنویر سنگھ سے بھی کیاہے کہ ایشان کھتر بھی رنویر سنگھ کی طرح سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس سے قبل ایشان کھتر ڈرٹی میگزین کےلیے نیم برہنہ فوٹو شوٹ کروانے کے حوالے سے بھی تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔