سنگل پیرنٹ ہونابہت مشکل ،ماں اورباپ دونوں بنناپڑتا ہے،علیزہ سلطان

Mar 30, 2025 | 13:20:PM
سنگل پیرنٹ ہونابہت مشکل ،ماں اورباپ دونوں بنناپڑتا ہے،علیزہ سلطان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارفیروزخان کی سابقہ اہلیہ سیدہ علیزہ سلطان نے سنگل پیرنٹ ہونے کی مشکلات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنگل پیرنٹ ہونا بے حد مشکل ہے، آپ کو ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کرنا پڑتا ہے۔

معروف اداکارفیروز خان اور سیدہ علیزہ سلطان کے درمیان طلاق اور بچوں فاطمہ اور سلطان کی حوالگی کا معاملہ طویل عرصے تک میڈیا کی سرخیوں میں رہا تھا،آخر کار عدالت نے دونوں کے درمیان بچوں کی پرورش کی ذمہ داریاں بانٹ دیں اور اب دونوں والدین مشترکہ طور پر بچوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

حال ہی میں سیدہ علیزہ سلطان نے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں سنگل پیرنٹ ہونے کے چیلنجز اور مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی۔

علیزہ نے بتایا کہ بچے زیادہ تر ان کے پاس رہتے ہیں، تاہم وہ بچوں کو وقتاً فوقتاً والد سے ملاقات اور قیام کے لیے بھیجتی رہتی ہیں۔

علیزہ سلطان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سنگل پیرنٹ ہونا بے حد مشکل ہے، آپ کو ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کرنا پڑتا ہے، بعض اوقات ایسی چیزیں کرنی پڑتی ہیں جو شاید آپ کے بس میں نہیں ہوتیں، لیکن آپ کو ہمت دکھانی پڑتی ہے، یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے اور میں اللّٰہ کی شکر گزار ہوں کہ میرے خاندان نے میرا بھرپور ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اس مشکل وقت میں اپنے خاندان کی حمایت پر بہت مشکور ہوں، اگر خاندان کا ساتھ نہ ہوتا تو شاید  اکیلے بچوں کی پرورش کرنا اور زندگی کے مسائل سے نمٹنا مزید مشکل ہو جاتا۔

یہ بھی پڑھیں:گوہر ممتاز اور انعم گوہر نے مدینہ منورہ سے خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

علیزہ نےمزید کہا کہ زندگی کا سب سے بڑا مقصد اب اپنے دونوں بچوں کی بہترین پرورش اور ان کی خوشحال زندگی ہے، اپنی زندگی میں آنے والے تمام چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے اپنے بچوں کو بہترین مستقبل فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہوں۔

سوشل میڈیا پر ان کے حوصلے اور ہمت کی تعریف کی جا رہی ہے۔