بیٹی کی شادی، نادیہ خان نے اہم فیصلہ کرلیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔
نادیہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے رمضان سپیشل پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق بھی گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ فی الحال اپنی بیٹی کی شادی کے بارے میں کوئی جلد بازی نہیں کرنا چاہتیں حالانکہ ان کے شوہر فیصل اکثر اس پر سوچتے ہیں۔
نادیہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی بیٹی کو زندگی کے ہر موقع سے فائدہ اٹھانے کا پورا وقت دینا چاہتی ہوں، میں نہیں چاہتی کہ وہ میری طرح اپنی زندگی کے اوائل میں شادی کر لے اور بعد میں پچھتائے،جب اللّٰہ نے اس کے نصیب میں کوئی ساتھی لکھا ہوگا تو وہ خود ہی مل جائے گا۔
نادیہ خان نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو جلدی شادی کے چکر میں نہیں ڈالنا چاہتیں، بلکہ چاہتی ہیں کہ وہ اپنی تعلیم اور کیریئر پر توجہ دے،انہوں نے کہا کہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے بیٹی کے مستقبل کے لیے دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گوہر ممتاز اور انعم گوہر نے مدینہ منورہ سے خوبصورت تصاویر شیئر کردیں
انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کے لیے اللّٰہ تعالیٰ سے بہترین کی دعا کرتی ہوں اور یقین رکھتی ہوں کہ جب نصیب میں کوئی ساتھی لکھا ہوگا تو اللّٰہ خود بہترین وقت پر سب کچھ بہتر بنا دے گا۔
نادیہ خان کے اس حقیقت پسندانہ فیصلے کو سوشل میڈیا صارفین نے سراہا ہے۔