اسلام آباد میں عیدالفطر کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان فائنل 

Mar 30, 2025 | 18:04:PM
اسلام آباد میں عیدالفطر کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان فائنل 
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)عیدالفطر کے موقع پر اسلام آباد میں سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق عید کے دنوں میں اسلام آباد میں 3500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات، داخلی و خارجی راستوں پر 18 سیکیورٹی پکٹس قائم کیے گئے ہیں۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق 500 سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات، مری جانے والے سیاحوں کے لیے خصوصی ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔

ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور سٹریٹ کرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس، سخت کریک ڈاؤن ہوگا، عوام سے گزارش ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں:غروب آفتاب کے 70 منٹ بعد چاند بھی غروب ہو جائیگا؟ماہر فلکیات