پنجاب پولیس کا کچے کے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے آپریشن،2مشتبہ افراد گرفتار

Stay tuned with 24 News HD Android App

(اسرار خان)پنجاب پولیس روجھان نے عمرانی گینگ اور لنڈ گینگ کے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے چک عمرانی میں آپریشن کے دوران 2مشتبہ افراد حراست میں لے لئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور کچہ کے علاقہ میں روجھان پولیس کا سرچ آپریشن ہے،سرچ آپریشن چک عمرانی میں لنڈ اور عمرانی گینگ، ان کے سہولت کاروں کی کمین گاہوں پر کیا گیا،پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکو دریا کے راستے فرارہو گئے جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھا۔
یہ بھی پڑھیں:شوال کا چاند دیکھنے کا مشن، اسلام آباد سے اہم خبر آ گئی
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 2مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا،ترجمان کے مطابق پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیاجبکہ ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔
ڈی پی او رراجن پور کاکہناہے کہ کچہ میں قیام امن تک راجن پولیس کا ہر کریمینل کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:شوال کا چاند نظرآنے کا دورانیہ کتنے منٹ ہو گا؟ماہر فلکیات کی اہم پیش گوئی