کراچی:گرو مندر چوک پر ٹارگٹ کلنگ، 2 بھائی جاں بحق ،2 شدید زخمی

May 30, 2024 | 11:00:AM

( سلمان سلیم )کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں صبح سویرے ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں 2 سگے بھائی جاں بحق ,2 شدید زخمی جبکہ ایک محفوظ رہا، پولیس کے مطابق واقعہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے گرو مندر چوک کے قریب سیاہ رنگ کی کار کو فائرنگ سے نشانہ بنایا،ملزمان نے 2 طرف سے کار پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے جبکہ  ایک محفوظ رہا۔

پولیس کے مطابق  فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ساجد اور عمیر کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں کی شناخت واجد اور زبیر کے نام سے کی گئی ہے , زخمی و جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد آپس میں سگے بھائی ہیں.

پولیس نے بتایا کہ  جائے وقوعہ سے گولیوں کے 18 خول تحویل میں لئے گئے ہیں،واقعہ میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا ہے،دو موٹر سائیکل پر سوار چار ملزمان نے دو اطراف سے فائرنگ کی،فائرنگ کے بعد چلتی کار فٹ پاتھ پر چڑھتے ہوئے دکان کے پول سے ٹکرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:0 روپے کی شرط پر بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

پولیس کے مطابق  جائے وقوعہ پر کرائم سین یونٹ بھی پہنچ گئی ہے،کرائم سین یونٹ کی جانب سے تمام تر شواہد اکھٹے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کار پر فائرنگ مبینہ طور پر دشمنی کی بنا پر کی گئی، جاں بحق ہونے والے ایک معروف آئسکریم شاپ سے تعلق رکھتے ہیں,پولیس کے مطابق پانچوں بھائیوں کو پیشی پر سٹی کورٹ جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ایسٹ فرخ رضا نے بتایا ہے کہ مقتولین کی ایک دوسرے فریق سے ایک قتل کی واردات کے بعد سے دشمنی چلی آ رہی ہے,مقتولین کا بھائی مبینہ طور پر دوسرے فریق کے قتل میں ملوث ہے تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

مزیدخبریں