کیمیکل سے پکا آم خطرناک،ماہر اجناس نے خبردار کردیا

May 30, 2024 | 11:34:AM

(عبدالرحمٰن) زرعی سائنسدانوں نے آم کھانے کے شوقین افراد کو  خبردار کردیا۔

ماہر پھلدار اجناس ڈاکٹر زاہد رشید کا کہناہے کہ تربوز کو انجکشن لگانا تو ثابت نہ ہو سکا  لیکن   آموں کو مصنوعی کیمیکل سے پکانا کسی طور بھی صحت بخش نہیں ہے، کیمکل کے زیادہ استعمال سے بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیمیکل سے آم پکایا جاتا ہے،آم قدرتی طریقے سے پکا ہوا کھانا چاہیے،آم کو گرم پانی سے  دھونا بھی مفید ہے،کیمیکل والے آم کو پانی میں کم از کم ایک گھنٹہ تک رکھیں۔

ڈاکٹر زاہد رشید  نے کہا کہ  پھلوں کے حوالہ سے پروپیگنڈا سے بچیں،تربوز کا پروپیگنڈہ غلط طریقے سے کیا گیا،آم سٹرابری اور امرود میں کیمیکل کا مسئلہ حقیقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس نے شاعر احمد فرہاد کے خاندان کو ملوادیا،تھانے میں ملاقات

مزیدخبریں