آگ لگنے کے واقعات میں اگر کوئی مافیا ملوث ہے تو اس کیخلاف شدید کاروائی ہو گی: روبینہ خورشید عالم

May 30, 2024 | 15:52:PM

(24 نیوز) مارگلہ ہلز میں آگ لگنے کے واقعات نہ رُک سکے,  آگ لگنے کے واقعات کیوں ہو رہے ہیں؟ ذمہ دار کون ہے؟ وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کا کہنا ہے کہ ان واقعات میں اگر کوئی مافیا ملوث ہوا تو اس کے خلاف شدید کارروائی ہو گی۔

وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے آگ لگنے کے معاملے پر 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارگلہ ہلز میں آگ لگنے کے واقعات صرف ہیٹ یا موسمیاتی تبدیلیاں نہیں، صرف موسمیاتی تبدیلی سے آگ لگنے کے واقعات کو جوڑنا ٹھیک نہیں، تواتر کے ساتھ مارگلہ ہلز میں آگ لگنے کے واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مختلف مقامات پر آگ بھڑکنے سے لاکھوں درخت خاکستر، امدادی کارروائیاں جاری

انہوں نے مزید کہا کہ تمام اداروں کو میٹنگ کے لیے بلایا ہے، اداروں کے ساتھ مل کر ایک لائحہ عمل طے کریں گے، اگر کوئی مافیا ملوث ہے تو اسکے خلاف شدید کاروائی ہو گی۔

مزیدخبریں