وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے کویتی وزیر برائے بجلی و پانی ڈاکٹر محمود اے ایم بشہری کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )عبدالعلیم خان کی کویت میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سرکاری سرگرمیوں کا آغازہو گیا ہے، کویت کے وزیر بجلی، پانی و توانائی ڈاکٹر محمود اے ایم بشہری نے وفاقی وزیر سے ملاقات کی ہے ۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کویت سے دو طرفہ تجارتی معاملات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ، دونوں ممالک جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور تجارتی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں ، کویت اور پاکستان کو انرجی چیلنجز کا سامنا ہے شرکاء نے ایس آئی ایف سی کے تحت جوائنٹ ورکنگ گروپس پر اتفاق کر لیا ، عبدالعلیم خان کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کویت کوپاکستان میں سرمایہ کاری اور نئے بزنس کیلئے وسیع مواقع فراہم کریں گے،پاکستان کویت کیلئے ایکسپورٹ زون اور خصوصی مراعات کیلئے تیار ہے.
عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھاکہ کویت کیلئے پاکستان میں ڈیری فارمنگ، میٹ پراڈکٹس، رائس اور اشیائے خوردونوش کا بڑا سکوپ موجود ہے،کویت کے وزیر ڈاکٹر محمود اے ایم بشہری نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاکستان سے تجارت میں اضافے کے خواہاں ہیں،دو نوں ملکوں کے مفاد میں دورہ کویت کو زیادہ سے زیادہ مفید بنانا چاہتے ہیں۔
عبدالعلیم خان کی کویت میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سرکاری سرگرمیوں کا آغازہو گیا ،وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان کا یہ دورہ کویت پانچویں جوائنٹ منسٹریل کمیشن کا حصہ ہے ،ٹریڈ اینڈ کامرس، اکنامک افئیرز، بورڈ آف انویسٹمنٹ اور دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران ہمراہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ،پاکستان نے دوسری سیٹلائیٹ لانچ کر دی