100 یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے مفت بجلی کا پلان تیار

May 30, 2024 | 18:59:PM

(24نیوز)وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نےکہا ہے کہ 100 یونٹ تک کے صارفین کو مفت بجلی دینے کا پلان تیار ہوگیا ہے ، سولر پارک اور منی گرڈ سٹیشن سے صارفین کو  مفت بجلی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتوانائی سندھ ناصرحسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے بجٹ میں سولر انرجی اور منی گرڈ کیلئے رقم مختص کردی ، بجٹ میں سولرانرجی کیلئےابتدائی طور پر5 ارب روپے رکھے گی۔وزیر توانائی نے کہا بجٹ میں سولر پینل انتہائی رعایتی قیمت پر دینے کی سکیم لارہے ہیں، غریب اورمتوسط طبقے کو2 لاکھ سولر پینلز دیئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سولرپینلز کی قیمت کا80 فیصد حکومت اور20 فیصد عوام سےلیا جائے گا، سندھ میں 5لاکھ ایسےگھر ہیں جہاں سرے سے بجلی ہی موجود نہیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی سمیت سندھ میں سولرپارک اورمنی گرڈسٹیشن لگائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر پردیسیوں کیلئے خصوصی اقدام

مزیدخبریں