سائیکل پر لاہور پہنچنے والا جرمن سیاح طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص احمد)سائیکل پر لاہور پہنچنے والا جرمن سیاح طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال پہنچ گیا۔جرمن سیاح نے لاہوری کھانوں سے خوب مزے اڑائے جسکی وجہ سے طبیعت ناساز ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹن برگ 4روز دن لاہور پہنچا تھا ،جسٹن برگ نے اپنے پاکستانی نژاد امریکی دوستوں کے ساتھ فارم ہاؤس پر موج مستیاں کی اورلاہور کے روایتی کھابوں سے خوب پیٹ بھر بھر کے کھایا ۔دوست مغیث احمد کاکہنا ہے کہ جسٹن برگ کی طبیعت کافی بہتر ہے ڈاکٹروں نے آرام اور کھانوں پر ہاتھ ہولا رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
جسٹن برگ جرمنی سے فلپائن تک سائیکل پر محو سفر ہے،جسٹن برگ 10 رو قبل ایران سے پاکستان داخل ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری میچ کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر آگئی