مستونگ؛ لیویز ہیڈکوارٹر پر دستی بم سے حملہ، ایک شخص زخمی

May 30, 2024 | 23:09:PM
مستونگ؛ لیویز ہیڈکوارٹر پر دستی بم سے حملہ، ایک شخص زخمی
کیپشن: کرائم سین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مستونگ میں لیویز ہیڈکوارٹر پر دستی بم سے حملے میں ایک شخص زخمی ہو گیا، جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ میں  نامعلوم افراد نے بازار میں تحصیل روڈ پر واقع  لیویز ہیڈ کوارٹر پر دستی بم سے حملہ کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے  سے ایک شخص زخمی ہوا ہے،زخمی ہونے والا  شخص مسجد میں نماز ادا کرنے کے بعد نکل ریا تھا کہ دھماکا ہو گیا،زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا،دھماکے سے تحصیل کے مسجد اور دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے پریشان کن خبر