خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس،آمنہ عروج کی درخواست ضمانت سماعت کیلئےمقرر
لاہورہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے درخواست ضمانت 3 دسمبر کو مقرر کرنےکی کازلسٹ مقرر کردی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ملک اشرف)خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت سماعت کیلئےمقررہوگئی۔
لاہورہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے درخواست ضمانت کو 3 دسمبر کو مقرر کرنے کی کاز لسٹ مقرر کردی،جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل 2 رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:برازیلین نژادامریکی ماڈل شوہر اوربچے سمیت اغواء
عدالت نے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کررکھا ہے،کیس میں شریک ملزمہ آمنہ عروج اور ارشد نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھاہے۔