وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اگلے ماہ خصوصی دعوت پر چین کا دورہ کریں گی

Nov 30, 2024 | 21:40:PM
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اگلے ماہ خصوصی دعوت پر چین کا دورہ کریں گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کی خصوصی دعوت پر  وزیراعلیٰ مریم نواز اگلے ماہ چین کا خصوصی دورہ کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق  چین کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کیلئے سرکاری دورے کی خصوصی دعوت دی گئی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز  چین کی حکمران جماعت کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  دورے کے دوران چین کے نمایاں قائدین اور اہم حکومتی زعما سے بھی ملاقات کریں گی،وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورے میں پنجاب میں ترقی کے اعلی معیار، دوطرفہ تعاون کے نئے دور کے آغاز پر تبادلہ خیال کا بھی امکان ہے، وزیراعلی پنجاب اعلی سطح وفد کے ہمراہ چین کا دورہ کریں گی۔

چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سینٹرل کمیٹی کی طرف سے باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوچکا ہے جس کے تحت وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اگلے ماہ چین کے 8 روزہ وزٹ کے دوران بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ کے دورے کرینگی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات،شاہد ندیم صدر منتخب،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب کو چین کی طرف سے 8 سے 15 دسمبر تک چین کے دورے کی دعوت دی گئی ہے،سی پی سی کی خصوصی دعوت پر وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ اعلی سطح وفد بھی چین جائے گا، خصوصی دعوت نامے میں چین کی حکمران جماعت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باہمی تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے،دعوت نامے میں گہرے باہمی مراسم اوردوستی کے فروغ، پاکستان اور چین کے درمیان تعاون اور تعلقات کو مزید وسیع کرنے کی خواہش کا اظہاربھی کیا ہے۔

دورے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی،میڈیکل،انڈسٹری، سموگ اور موسمیاتی تبدیلی کے امور پر باہمی اشتراک کا ر کا جائزہ لیا جائے گا، پنجاب اور چین کے نجی سیکٹرز کے درمیان کاروبار ی اور تجارتی روابط پر بھی غور کیا جائے گا،وزیراعلیٰ مریم نواز  کو دورے کے دوران چین کی ترقی کے ماڈل، گورننس کے نظام اور دوطرفہ تعاون کے فروغ سے بھی آگاہ کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :  وزیر اعلیٰ مریم نواز پی ٹی آئی ورکرز کے تشدد سے زخمی اہلکاروں کی عیادت کیلئے پہنچ گئیں