پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ،ایک اور کیس رپورٹ

Oct 30, 2024 | 18:13:PM

(بابر شہزاد تُرک) پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ،ملک میں رواں سال 2024 کا 43واں پولیو کیس سامنےآیا ہے۔ 

قومی ادارہ صحت میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے تصدیق کر دی ہے،این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں 43واں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کیس رپورٹ ہوا،پولیو کیس بلوچستان کے ضلع چاغی سے تعلق رکھنے والے بچے میں رپورٹ ہوا،بچے سے حاصل کیے گئے نمونوں کی جینیاتی ترتیب کا کام جاری ہے،یہ چاغی سے پولیو کا پہلا اور رواں سال پاکستان سے 43واں کیس ہے۔ 

 این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ اب تک بلوچستان سے 22، سندھ سے 12 کیس رپورٹ ہوئے،خیبرپختونخوا سے 7، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیں:پاورسیکٹر میں اصلاحات کا عمل شروع ،بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان 

مزیدخبریں