(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف کے جوڈیشل کمیشن کے لیے ناموں کا فیصلہ ہو گیا، بانی تحریک انصاف عمران خان نے 2 ناموں کی باقاعدہ منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نےدونوں ایوانوں کے اپوزیشن لیڈرز کو جوڈیشل کمیشن کے لیے نامزد کیا، سینٹ سے سینیٹر شبلی فراز اور قومی اسمبلی سے عمر ایوب کا نام فائنل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی خبر! لاہور میں لاک ڈاؤن نافذ
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف کو وکلاء سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں کے نام پیش کیے گئے تھے، بانی تحریک انصاف نے قرعہ فعال اپوزیشن لیڈرز کے نام کا فائنل کیا۔