روس کے نائب وزیر دفاع کی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات، دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال

Oct 30, 2024 | 19:17:PM

(احمد منصور)روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات  کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور، علاقائی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان رشین فیڈریشن کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور طویل المدتی کثیر جہتی شراکت داری کا خواہاں ہے۔ 

ملاقات میں دونوں بحری افواج کے درمیان دوطرفہ تربیت، بحری جنگی جہازوں کے دوروں اور دو طرفہ بحری مشقوں کے انعقاد سمیت تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا،دونوں عہدیداروں نے میری ٹائم سیکورٹی اور بحری ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا،روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کی مستقل کوششوں اور بلند عزم کا اعتراف کیا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں سموگ آؤٹ آف کنٹرول،حکومت نے گرین لاک ڈاؤن لگا دیا

مزیدخبریں